ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں دوبارہ موسلا دھار بارش : شرالی میں گھر کو نقصان

بھٹکل میں دوبارہ موسلا دھار بارش : شرالی میں گھر کو نقصان

Sat, 24 Aug 2019 20:29:16    S.O. News Service

بھٹکل:24؍اگست   (ایس اؤ نیوز)جولائی اور اگست کے وسط تک برسی موسلادھار بارش کے بعد تھوڑی سی راحت ملنےکے بعد پھر سے بارش اپنی رفتار پکڑتی نظر آرہی ہے۔ پچھلے دودنوں سے  برسی بارش کی وجہ سے شرالی میں دیوار گرنےسے گھر کو کافی نقصان پہنچنےکا واقعہ پیش آیاہے۔

مکان مالک کی شناخت نارائن شنیار نائک بتائی گئی ہے۔ کرشماتی طورپر گھر میں موجود سبھی لوگ جان عافیت پاگئے ہیں۔ محکمہ تحصیل کے افسران نے جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا ہے۔ نقصان  کا اندازا 20ہزارروپیوں سے زائد لگایاگیا ہے۔ تعلقہ میں جمعہ کی صبح سے سنیچر کی  صبح 8بجے تک 40ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ امسال اب تک کل 3629.6م م بارش ہوئی ہے۔ سنیچر کی شام تک موسلا دھار بارش ہونے سے ایک حد تک عوامی زندگی متاثر نظر آئی ۔


Share: